Monthly Archives: دسمبر, 2011

اس مولوی کو تو دیکھو کیسے سپیڈ میں گاڑی چلا رہا ہے

اس مولوی کو تو دیکھ
کیسے سپیڈ میں گاڑی چلا رہا ہے
کیسے ٹھیلے پہ کھڑے برگر کھا رہا ہے
کیسے ہنس رہا ہے
کیسے نماز پڑھ کے ہمیں دکھانا چاہ رہا ہے”

یہ وہ الفاظ تھے جو یونیورسٹی میں اکثر دوست کسی بھی داڑھی والے سٹوڈنٹ کو دیکھ کے چسکے لے لیکر کہا کرتے تھے
اور میں ان کی باتوں پہ مسکرا کے اکثر یہ سوچا کرتا تھا کہ اگر کسی نے داڑھی رکھی ہے تو کسی دنیاوی مقصد کے بغیر صرف رسول عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نسبت سے محبت کی وجہ سے رکھی ہوئی ہے
کم سے کم ہم سے تو زیادہ وہ اپنے عشق میں کھرا رہا ہوگا کے زمانے کی کڑوی اور زہریلی باتوں کے باوجود نوجوانی میں سنت نبوی کو پورا کر رہا تھا اور زمانے بھر کی لعنت ملامت صرف اپنے نبی صہ سے نسبت کی وجہ سے سہہ رہا تھا.
وہی سارے کام ہم کیا کرتے تھے تو کوئی کچھ نہیں کہتا تھا پر "داڑھی” والے کو لعنت ملامت اکثر ہوتی رہتی تھی
میں اکثر سوچا کرتا تھا کہ
"کم سے کم ہم سے تو زیادہ کھرا ہوگا اسکا عشق اپنے آقا سے”

Advertisements

اللہ تعالیٰ ہی معبود برحق ہے

اللہ تعالیٰ ہی معبود برحق ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں جو زندہ اور سب کا تھامنے والا جسے نہ اونگھ آتی ہے نہ نیند، اس کی ملکیت میں زمین اور آسمانوں کی تمام چیزیں ہیں۔ کون جواس کی اجازت کے بغیر اس کے سامنے شفاعت کرسکے، وہ جانتا ہے جو اس کے سامنے ہے جو ان کے پیچھے ہے اور وہ اس کے علم میں سے کسی چیز کا احاطہ نہیں کر سکتے مگر وہ جتنا چاہے، (١) اس کی کرسی کی وسعت (٢) نے زمین اور آسمان کو گھیر رکھا ہے اور اللہ تعالیٰ ان کی حفاظت سے نہ تھکتا ہے اور نہ اکتاتا ہے، وہ تو بہت بلند اور بہت بڑا ہے۔