جسے دیکھواٹھ کر پاکستان کے خلاف بولنا شروع کردیتاہے

جسے دیکھواٹھ کر پاکستان کے خلاف بولنا شروع کردیتاہے اور جوبراہ راست مخالفت نہیں کرتا وہ پاکستان توڑنے پر تلا ہو اہے۔ کہیں بلوچ علیحدگی پسند ہیں اور کہیں سندھی قوم پرست ۔ کچھ لوگ بلوچستان کو پاکستان سے الگ کرنا چاہتے ہیں اور کچھ سندھ کو علیحدہ ملک بنانے کے دعویدار ہیں۔ اسی اثناء میں کراچی میں ایک بار پھر مہاجر صوبے کی تحریک چل پڑی ہے۔ اس کے پیچھے کون ہے‘ یہ کوئی راز نہیں مہاجر صبوبے کی تحریک کو تقویت دینے کے لیے کانگریسی لیڈر ابوالکلام آزاد کو زندہ کردیا گیا ہے اور قیام پاکستان سے پہلے کی ان کی تقاریرٹی وی چینلزپر چلوائی جار ہی ہیں جن میں بھارت سے ہجرت کرکے آنے والوں کو اکسایا جارہاہے ۔ حکومت تو سوئی پڑی ہے ورنہ اس کے لیے یہ معلوم کرنا مشکل نہیں کہ ٹی وی چینل پر ابوالکلام کی تقاریر مسلسل کون چلوارہاہے۔ صوبہ خیبر پختونخوا کی حکومت سے کوئی شکوہ ہی بے جا ہے۔ اے این پی کو پہلی مرتبہ ایک صوبے کی حکومت ملی ہے۔ اس کی تاریخ گواہ ہے کہ اس نے کبھی بھی پاکستان کو تسلیم نہیں کیا اوراس جماعت کے بانیوں نے قیام پاکستان کی مخالفت کی۔ خان عبدالغفار عرف باچا خان نے تو پاکستان کی مٹی میں دفن ہونا بھی گوارہ نہیں کیا۔ پاکستان کی مخالفت کی وجہ سے وہ سرحدی گاندھی کہلاتے تھے۔

Advertisements

4 responses

  1. آپ بھی میری طرح شروع ہوگئے۔ ہیں۔ دیکھو جی بندوں کو ڈراؤ نہ،

    1. ڈرنا نہیں انشا ء اللہ پاکستان کے دشمنوں کو ڈرانا ہے اور نوجوانوں میں آ گاہی پیدا کرنا ہے

  2. بات یہ نہیں کہ دشمن کیا کر رہا ہے بلکہ اصل بات یہ ہے کہ ہم انسانی، علاقی، اخلاقی اور ملکی طور پر اس قدر زوال پذیر ہو گئے ہیں کہ جسے جو جی میں آتا ہے کہہ گزرتا ہے اور کر گزرتا ہے ۔ ہمارے سلامتی کے اداروں، ارباب اختیار اور عوام پر جوں تک نہیں رینگتی۔
    جب اپنا ہی یہ حال ہو تو پھر دشمن سے گلا کس بات کا؟
    دشمن نے تو ہمارے مفادات کا خیال نہیں کرنا، بلکہ اس نے تو وہی کرنا ہے جو اس کا مفا د ہے

    1. آپ درست کہہ رہے ہیں راجہ صاحب
      واقعی ٹھیک ہم بھی نہیں

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: