سچ یہی ہے کہ موجودہ حکمران خود ہمارے اپنے منتخب کردہ ہیں

-ایک شوہر نے اپنی پھوہڑ اور بدمزاج بیوی سے کہا ” بیگم اب اِس گھر کو تم ہی جنّت بنا سکتی ہو ” ۔ بیوی خوش ہو کر بولی ” وہ کس طرح ” ؟شوہر ٹھنڈی سانس لے کر بولا ” میکے جاکر ” ۔ موجودہ حکمرانوں نے پچھلے ساڑھے چار برسوں سے اِس ملک کو غریب عوام کیلیے جس طرح جہنّم بنایا ہوا ہے ، اب عوام کی بھی دِلی خواہش اُس مظلوم شوہر سے قطعی مختلف نہیں کہ موجودہ حکمران بھی جلد سے جلد ایوانِ اقتدار سے رُخصت ہو کر اپنے گھر چلے جائیں تو شائد اُن کی زندگیاں بھی آسان ہوجائیں اور وہ سُکھ کا سانس لے سکیں ۔ لیکن حکمرانوں نے بھی عوام کو بلیک میل کرنے کا عجیب و غریب طریقہ اپنایا ہوا ہے کہ اگر ہمیں گھر بھیجنے کی کوشش کی گئی تو موجودہ جمہوری سسٹم سے عوام ہاتھ دھو بیٹھیں گے اور عوام آسمان کی طرف دیکھ کر پھر خدا سے شکوہ کرتے نظر آتے ہیں کہ ” اے اللہ اِس ” جمہوریت ” کو چومنے چاٹنے کے عوض تو ہمیں کتنی رکعتوں کا ثواب عطا فرمائیے گا ” ؟ ایک شکوہ مع جوابِ شکوہ تو حکیم الامت رقم فرما گئے ۔ اب ایک اور مظلوم شوہر کا شکوہ بھی لگے ہاتھوں سُن لیں ” اے اللہ تو نے بچپن دیا ، چھین لیا ، جوانی دی چھین لی ، پیسہ دیا واپس لے لیا ، ایک بیوی بھی دے رکھی ہے ۔ بھول گیا کیا ” ؟ عوام کوئی راستہ نہ پاکر آخرکار خدا سے ہی شکوہ کر کے کہتے ہیں ” اے خدا موجودہ حکمرانوں کی صورت میں ہم پر جو عذاب تو نے مُسلّط کیا ہوا ہے ، وہ ختم آخر کیوں نہیں ہوجاتا ؟ نعوذ باللہ ! یہ ممکن ہی نہیں ہے کہ اللہ تعالیٰ کچھ بھول جائے ، لہذا اِس سے قبل کہ اِس ناچیز پر کوئی کفر کا فتویٰ لگادے جلدی سے جوابِ شکوہ بھی سُن لیں قدرت اِس ملک کے ” بھولے بھالے ” عوام کا شکوہ سُن کر مُسکراتی ہے اور نہایت رسان سے کہتی ہے ” جیسے عوام ، ویسے حکمران ” کیا تمہیں میرا وعدہ یاد نہیں کہ ” اُس قوم کی حالت میں اُس وقت تک نہ بدلوں گا ، جب تک اُس قوم کو خود اپنی حالت بدلنے کا خیال نہ آئے ” ۔ کیا اِن حکمرانوں کو میں نے آسمان سے اُتارا ہے ؟ تم نے خود ہی تو اِنہیں منتخب کر کے اپنے اوپر مُسلّط کیا ہے ۔ پھر شکوہ کیسا ” ؟ یں

Advertisements

2 responses

  1. السلام علیکم
    جی بالکل حکمران تو ہماری بد اعمالیوں کی سزا ہیں بے شک، اور اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہم سب کو حق دکھا کر اس پر چلائے آمین-
    مگر ایک شکوہ ہمیں بھی پیدا ہو گیا کہ کہاں ایک بیوی اور کہاں ایک حکمران 🙂 ، ان میں تو زمین آسمان کا فرق ہے- وہ بے چاری تو بس ایک شوہر کا ناطقہ بند کرتی ہے مگر ظالم اور ناکارہ اور نا اہل حکمران تو پوری قوم کا بیڑہ غرق کر دیتے ہیں-

    1. شکریہ ام عروبہ اللہ پاک ہمیں اپنی حفظ و امان میں رکھے ۔ آپ کا شکوہ درست ہے بس ذرا مزاح ڈالنے کی کوشش کی تھی

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: