,ہم بھی وہاں موجود تھے , دو روزہ عالمی اردو بلاگرز کانفرنس

فیس بک اردوبلاگرز گروپ پر اس کانفرنس کا دعوت نامہ ملا تو بہت سے لوگوں کی طرح ہمیں بھی لگا کہ میلہ کسی اور نے کسی اور کے کہنے پر کسی اور کے ایجنڈا پر سجانا ہوگا۔بہر حال رجسٹریشن کر وا دی تو منتظمین کی طرف سے باقاعدہ دعوت نامہ اور تفصیلات بھی موصول ہو گیئں۔ ایم بلال ایم کا نام پڑھ کر بھی پروگرام بنایا کہ چلو یار اس نیک بندے سے تو ملاقات ہو گی جس نے مجھ جیسے ہزاروں افراد کے لئے اردو کمپیوٹنگ کو آسان بنایا۔26جنوری کی علی الصبح لاہور کے لئے روانہ ہوئے اور سیدھے ایوان صنعت و تجارت کی بلڈنگ پہنچ کر دم لیا تو منتظمین کو وہاں سب کا منتظر پایا۔ کراچی،پشاور، گلگت،سوات،ڈیرہ اسماعیل خان،فیصل آباد،کوئٹہ،ملتان حتیٰ کہ میرے ضلع فیصل آباد کے دور دراز کے گائوں سے بھی۔۔۔۔۔۔۔ سارا پاکستان موجود تھا۔ غیرمتوقع حاضری اور نان این جی او پروگرام ، عجیب ہے بھائی …… محسن عباس، نواز طاہر اور بلال سب کا استقبال کر رہے تھے۔
اسلام علیکم مصطفےٰ بھائی میں بلال ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اوئے توں بلال ایں ، نہیں کسی بڑے کو بلائو ،تم نہیں ہو سکتے ۔۔۔۔۔۔۔
پر واقعی وہ ابھی کھلنڈرہ نوجوان ہے اتنا کام کرنے والا پر ، ویسا ہی بچوں جیسا معصوم ،کہتا آپ بھی تو ویسے بوڑھے نہیں ہیں جتنا تصویروں میں بنایا ہو اہے۔ سب سے ملاقاتیں ہوئیں دو دن تک کیسے گزرے پتہ ہی نہیں چلا ۔کتنے پیارے پیارے مخلص اور درد دل رکھنے والے دوستوں سے ملاقاتیں ہوئیں۔ معروف شاعر فرحت عباس شاہ دونوں دن موجود رہے،نوجوان بلاگرز میں کاشف نصیر،شاکر عزیز،خرم ابن شبیر،راجہ اکرام،کراچی سے شعیب صفدر،اقبال حیات، غلام عباس،زوہیر چوہان،شاکر عزیز،سعد، جڑانوالہ سے ساجد امجد،سوات سے نعیم،پشاور سے مسرت اللہ جان،لنڈی کوتل سے بہت ہی پیارے مدثر شاہ، گوجرانوالہ سے فخر نوید،اسلام آباد سے مہتاب عزیز، لاہور سے سعد ملک،نجیب عالم ،کوئٹہ سے حسن معراج اور بہت پیارے ساتھی جن کا نام بھول گیا ہوں ان سے معذرت، پھر منتظمین میں خاموش طبع احمد ہمایوں اور ساتھی ۔۔۔۔۔
اللہ آپ سب کو اس کا خوش رکھے جس کام کی ابتدا آپ نے کر دی ہے اس کا صلہ آپ کو وہ ذات پاک ہی دے سکتی ہے کیونکہ ہم نے تو یہی کہنا ہے کہ

379238_3999677640894_1293204056_n"آٹا گھن دی کیوں ہل دی اے”

امید یہ سلسلہ چلتا رہے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیونکہ آپ نے ظلمت شب کا شکوہ کرنے کی بجائے اپنے حصہ کا چراغ جلا دیا ہے
جیو محسن بھائی اور جیو بلال ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ویل ڈن

Advertisements

14 responses

  1. واہ جی واہ کیا بات ہے انکل کی بہت خوب۔

    1. بڑی گل اے پتر جی ،میریاں تصویران پوریاں بنایاں نئی

  2. مزید تفصیل کب آئے گی جی؟
    یہ تو پہنچنا ھو گیا
    باقی کے دو دن کی کار گزاری؟

    1. کیہہ خیال اے کسے ہور نوں بھی موقع نہ دے دیئے

      1. موکے ساروں کے اپنے اپنے
        ولیمہ تو نہیں ھے کہ صرف دلہا ہی مزے کرے

  3. زبردست لکھیا جے سر جی
    آپ سے مل کر بھی خوشی ہوئی کہ یہاں صرف ہم نہیں نوجوان بابے بھی موجود ہیں
    انشاءاللہ یہ سلسلہ جاری رہے گا

    1. مرضی اے جی کہہ کہہ کے بابا بنا دتا اے

  4. جناب شرکت کرنے پر آپ مبارکباد کے مستحق ہیں۔
    ویسے اب تحریریں پڑھ پڑھ کے کانفرنس میں نہ جاسکنے کا غم کھائے جارہا 🙂

  5. بہت شکریہ میرے محترم رودادِ کانفرنسی بیان فرمانے کا۔

    1. آپ کی محبتوں کا شکریہ

  6. واقعی یہ تو مختصر سی تعارفی پوسٹ تھی۔ ابھی تک کسی نے مکمل تفصیلی روداد نہیں لکھی۔ لگتا ہے مزید انتظار کرنا پڑے گا۔
    ریکویسٹ: بلاگ کے فونٹ کو نستعلیق کر لیجئے، پڑھنے میں آسانی ہوتی ہے۔

    1. بہت شکریہ ، جی انشا ء اللہ فونٹ نستعلیق ہو جائیں گے

  7. السلام علیکم
    مکرمی، تمام احباب سے ملاقات کر کے بے انتہا خوشی ہوئی، کانفرنس کی کامیابی اور ناکامی کے ہر کسی کے اپنے معیارات ہیں تا ہم اس کا انعقاد اور خوش اسلوبی سے اختتام واقعی قابل مبارکباد ہے

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: