خیبرپختونخوا میں نصابی کتب سے قرآنی سورتوں کے اخراج کا فیصلہ

امریکی ’’وارآن ٹیرر‘‘ کے محاذوں میں ایک اہم محاذ تعلیم کا بھی ہے۔ مدارس کو ہدف بنانے سے لے کر نصاب تعلیم میں تبدیلی اہم ایجنڈا ہے۔ نصاب تعلیم میں اصلاح کے بجائے بگاڑ کا عمل مسلسل جاری ہے۔ اس سلسلے میں تازہ ترین فیصلہ صوبہ خیبر پختونخوا میں نویں جماعت کی اسلامیات کی کتاب سے سورۃ الانفال‘ سورۃ الاحزاب اور سورۃ الممتحنہ کا اخراج ہے۔ یہ وہ سورتیں ہیں جن میں جہاد کی ترغیب دی گئی ہے۔ امریکا اور مغرب نے جہاد کو دہشت گردی قرار دے دیا ہے۔ یہ کام صوبہ خیبر پختونخوا میں اے این پی کی حکومت نے کیا ہے۔ اے این پی اور پیپلزپارٹی سمیت ان لوگوں کا دعویٰ ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑرہے ہیں۔ لیکن نصابی کتب سے اسلام کی تعلیمات کو کم کرنا اور بالخصوص جہادی سورتوں کا اخراج امریکی صلیبی جنگ کا حصہ ہے۔ امریکا نے ابوغرائب کے تعذیب خانے میں قرآن کے اوراق کو ٹوائلٹ میں بہانے کی گستاخی کی‘ پادری ٹیری جونز نے قرآن سوزی کا اعلان کیا‘ انٹرنیٹ پر توہین رسالت کے لیے کارٹون بنانے کے مقابلے کا اعلان کیا گیا‘ بگرام ایئربیس پر امریکی فوجیوں نے قرآن نذرآتش کیا‘یہ سارے واقعات اس جنگ کا حصہ ہیں۔ صوبہ خیبر پختونخوا میں نصابی کتاب قرآن کی سورتوں کا اخراج بھی قرآن سوزی کے امریکی عمل کا حصہ ہے۔ 


ایک جواب

  1. peoples party basic li shea lobi pe kam kar rahi h aur sheao ka kam hamare deen ko nuqsan pohnchana h jo wo kar rahay hn aur anp k jitne bre hn sab shea lobi k ghulam hn

Leave a reply to ubaid جواب منسوخ کریں